بدھ 16 ستمبر 2026 - 10:08
امریکی یونیورسٹی میں مسلمان طلبہ کے نماز پڑھنے پر پابندی

حوزہ / امریکی یونیورسٹی نے لبنان میں قائم اپنے کیمپس میں مسلمان طلبہ کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں قائم امریکی یونیورسٹی آف لبنان کے بیبلوس کیمپس کے طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں نماز ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ کیمپس میں نماز کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث لبنان میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور مسلمان طلبہ نے یونیورسٹی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔

شہر بیبلوس، جسے جبیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بیروت کے شمال میں واقع ایک مسیحی اکثریتی شہر ہے، تاہم اس یونیورسٹی کے کیمپس میں سینکڑوں مسلمان طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

یونیورسٹی کے بیشتر طلبہ حتیٰ کہ غیر مسلم طلبہ نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسلمان طلبہ کو کیمپس میں نماز ادا کرنے سے روک رہی ہے اور ان مقامات کو بند کر دیا گیا ہے جہاں ماضی میں نماز ادا کی جاتی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے قریب پیدل جانے کے فاصلے پر کوئی مسجد بھی موجود نہیں جبکہ مساجد تک پہنچنے میں خاصا وقت درکار ہوتا ہے۔

ایک طالب علم نے یونیورسٹی کے صدر چاؤکی عبداللہ سے نماز کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی، تاہم طلبہ سے کہا گیا کہ وہ اس درخواست کو مکمل طور پر بھول جائیں۔

تقریباً 300 طلبہ نے حال ہی میں ایک درخواست پر دستخط کیے ہیں، جس میں یونیورسٹی سے مسلمان طلبہ کے لیے نماز کی جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم بہت سے مسلمان طلبہ اس معاملے پر بات کرنے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں یونیورسٹی سے نکالے جانے کا خدشہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha